• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر آج سبکدوش، حکومت کا میعاد میں توسیع پر غور

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایک ایسے وقت میں جب سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے حکومت نے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد کے سبکدوش ہونے پر 2؍ مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے کہ آیا انہیں عہدے کی معیاد میں ایک یا 2؍ ماہ کی توسیع دی جائے یا پھر ایک سینئر افسر کو قائم مقام چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ دے دیا جائے ۔ موجودہ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد آج (جمعہ کو) ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ سرکاری عہدیدار نے جمعرات کو تصدیق کی ہےکہ ’حکومت کے پاس دونوں آپشن کھلے ہیں کہ ڈاکٹر محمد ارشاد کو ایک یا دو ماہ کی توسیع دی جائے یا پھر ایف بی آر کے ایک سینئر افسر کو قائم مقام کا چارج دے دیا جائے ‘۔ ڈاکٹر محمد ارشاد کے سبکدوش ہونے کی صورت میں حکومت ایک آئی آر ایس آفیسر رحمت اللہ وزیر کو قائم مقام چیئرمین ایف بی آر مقرر کرنے پر غور کرسکتی ہے جو مارچ 2018ء میں ریٹائر ہوں گے ۔ دوسری جانب ایک بار پھر بعض بیوروکریٹس حکومت کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ سیکرٹری ریونیو اور چیئرمین ایف بی آر کے عہدوں کو علیحدہ کردیا جائے حالانکہ ماضی میں ایسا تجربہ ناکام ہوچکا ہے ۔

تازہ ترین