• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

پشاور ( نیوز ڈیسک )سیلاب سے خبر دار کرنے والے ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا پشاور کی  تازہ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر ،دریائے سندھ میں تربیلہ (ان فلو)،دریائے پنجکوڑہ میں دیر ،دریائے سوات میں چکدرہ اوردریائے شاہ عالم میں تخت آبادکے مقامات پرنچلے درجے کا سیلاب ہےجہاں پانی کا اخراج باالترتیب 44200کیوسک،60600کیوسک، 251000 کیوسک، 11193کیوسک 28400کیوسک اور3643کیوسک  ریکارڈ کیا گیا جبکہ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔  

تازہ ترین