• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبے سےعلاقے کی تقدیر بدل جائیگی، مولانا فضل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ جنگ )جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر 200ار ب روپے خرچ کیے جارہے ہیں جس سے ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کے درمیان صرف دو گھنٹے کا راستہ ہوگا اس طرح  چشمہ لیفٹ کینال پراجیکٹ پر بھی جلد کام کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے بارہ لاکھ ایکڑ اراضی قابل کاشت ہوجائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبد الخیل میں واپڈا کے 132kvکے گرڈ اسٹیشن کے سنگ بنیاد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پیسکو چیف  خیبر پختونخواہ شبیر احمد تنولی،ایس ای بنوں سرکل نور اللہ خان اور ایکسین رولر ڈویثرن حزب اللہ خان محسود بھی موجود تھے جنہوں نے نئے گرڈ اسٹیشن کی نقاب کشائی ملکر کی ۔پوزیشن لیڈر  مولانا لطف الرحمن ،مولانا ضیا ءالرحمن سمیت دیگر  بھی   اس  مو قع  پر موجود تھے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے علاقے کی تقدیر بدل جائیگی۔ ڈھکی اور کڑی خیسور کے درمیان پپلاں کے مقام پر ایک پل تعمیر کیا جائیگا جس کو عبد الخیل کے مقام پر سی پیک منصوبے سے لنک کیا جائیگا ٹانک اور درابن کے مقامات پر انٹر چینج بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے یارک تک کے پچیس کلو میٹر لمبے اور پچاس کلو میٹر چوڑے علاقے میں ایک بڑا صنعتی زون بنایا جائیگا جہاں ڈیرہ شہر سے بڑا شہر آباد ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مشکلات کا ادراک ہے اسی سوچ کی بنیاد پر ہم بڑے بڑے منصوبے لا رہے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان کو تجارتی جنگشن بنانا ہمارا خواب تھا جس کو سی پیک کی تکمیل سے تعبیر مل جائیگی۔

تازہ ترین