• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خارجہ پالیسی ہتھیاروں کی فروخت اور مالی مفادات تک رہ گئی، عمران خان

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ اور امریکی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ۔ مودی بیان کے بعد امریکی خارجہ پالیسی کی اخلاقیات اور انصاف ختم ہوگیا اور اب یہ صرف ہتھیاروں کی فروخت اور مالی مفادات تک محدود رہ گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ بھارت کو افغانستان میں مداخلت کا کردار دے، کیونکہ افغانستان سے بھارت کی نہیں بلکہ پاکستان کی سرحد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی افغان پالیسی افغانستان کی خراب صورتحال کو مزید سنگین کرے گی اور اس سے تنازع کا حل نہیں نکلے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کو کشمیر میں بھارت کا ظلم اسی طرح پسند ہے جیسا کہ انہیں فلسطین میں ظلم پسند ہے اور وہ اس کے حمایتی ہیں۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے جمشید دستی کی ایک جیل سے دوسری جیل منتقلی پر کہنا تھا کہ شریف خاندان سیاسی گاڈ فادر ضیاالحق کے ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، شریف خاندان کی سفاکیت شرمناک ہے۔

تازہ ترین