• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت خیبر پختونخوا میں نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی ،ریحام خان

بفہ( نمائندہ جنگ) اس وقت ہمارے ملک کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بیروز گاری ہے جس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے معاشرے کے تما م طبقات کا وسائل پر برابر کا حق ہے موجودہ دور اور مستقبل میں سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد روز گار کے مواقع بڑھیں گے جس پر ہر علاقہ کو برابری کے بنیاد پران کا حصہ ملنا ضروری ہے میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہوں ۔پی ٹی آئی حکومت خیبر پختونخوا میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی ،آئندہ چند ماہ میں بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرونگی، ن لیگ کے الیکشن جیتنے کے  امکانات زیادہ ہیں  ، ان خیالات کا اظہار عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے گاؤں بجنہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ صلاح الدین خان کے گھرصحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان پر سیاست میں آنے کیلئے ملک بھر سے چاہنے والوں کابہت زیادہ دباؤ ہے ،وہ سیاسست میں آنے کیلئے صلاح  مشورہ کررہی ہیں آئندہ چند ماہ میں وہ بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گی انہوں نے کہا کہ اگرانہیں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کرنا پڑا تووہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کا انتخاب کریں گی تاہم وہ مشروط طور پر اس سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی جو بڑھتی ہوئی بے روز گاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائے ریحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے چھانٹی ہو رہی ہے  یقیناََیہ پارٹی کے لیے مشکل وقت ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی  انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک میں حزب اختلاف نظر نہیں آرہی ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے گاؤں کے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارہ۔

تازہ ترین