آپ آف لائن ہیں
منگل3؍ذوالقعدہ 1439ھ 17؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی دوسرے جیل میں منتقلی ، اور تشدد کی اطلاعات  پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ منتخب نمائندے کے ساتھ روا رکھے جانے والا سلوک قابل مذمت ہے ۔انہوں کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں انتقامی سیاست اور متشددانہ عمل بند ہونا چایئے جو جمہوریت کے عمل کے برعکس اور خلاف قانون ہے جمشید دستی کے ساتھ روا رکھے جانے والا سلوک قابل افسوس ہے حکومت اوروزارت داخلہ سے مطالبہ ہے کہ قانون و انصاف کا خیال رکھتے ہوئے انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی معاملے کا نوٹس لیں کیو نکہ وہ پارلیمنٹ کے کسٹوڈین ہیں اس کے علاوہ آنے والے سیشن میں جمشید دستی کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کریں ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ کیا جانے والا سلوک جمہوری دور میں یہ عمل باعث تشویش ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں