آپ آف لائن ہیں
پیر9؍ذیقعدہ 1439ھ 23؍جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور (نمائندہ جنگ)کسٹم عملے نے پشاور باچاخان ایئر پورٹ پر 4لاکھ سعودی ریال سعودی عرب لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، کاروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے ، تحصیل مٹہ سوات سے تعلق رکھنے والا محمد زادہ ولد گلاب خان گزشتہ روز پشاور باچا خان ایئر پورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز721 سے سعودی عرب   جدہ جا رہا تھا کسٹم عملے نے جب  بیگ کی تلاشی لی تو  اس کے خفیہ خانوں سے لاکھوں ریال برآمد ہوئے جس پر کسٹم عملے نے ریال اپنے قبضے میں لے لئے، مارکیٹ میں ان ریال کی قیمت1کروڑ10لاکھ بتائی جاتی ہے ،کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں