• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لواری ٹاپ، مین شاہراہ سیلاب میں بہنے سے سیاحوں سمیت سیکڑوںافراد پھنس گئے

داروڑہ(نمائندہ جنگ) لواری ٹاپ زیارت میں مین شاہراہ سیلاب میں بہنے سے سینکڑوں افراد پھنس گئے پھنسے افراد میں خواتین بچے اور سیاح شامل ہیں آخری خبریں آنے تک سکائوٹس کے جوان اور مقامی افراد سڑک کی بحالی کے کاموں میں مصروف تھے۔ تفصیلات کے مطابق  دیربالا اور چترال میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز لواری ٹاپ زیارت میں شدید بارش نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی جس سے مین شاہراہ سیلاب میں بہہ گئی ہے جس سے چترال آنے  اور جانے والے سینکڑوں مسافر اور سیاح پھنس گئے  اور انہیں دیر، میرکنڈی اوردروش کے مقام پر روک لیا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق سڑک کی بحالی کے لئے مقامی رضاء کار اور سکائوٹس کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں لیکن پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے رابطہ سڑک بند ہونے سے دیر اورچترال سائیڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئی ہیں۔

تازہ ترین