• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی سمگلنگ کا گھنائونا کاروبار بہت عرصے سے چل رہا ہے۔ خاندان کے معاشی حالات بہتر کرنے کی غرض سے نوجوان اپنی آنکھوں میں روشن مستقبل کے سہانے خواب سجائے بیرون ملک جانے کا سوچتے ہیں۔ ملک میں غربت اور بےروزگاری کی وجہ سے نوجوان بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں تو وسائل کم ہونے کی وجہ سے غیر قانونی طور پر جانے کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور انسانی سمگلنگ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بیرون ملک پہنچنے سے پہلے ہی بارڈر سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں۔ پاکستان میں بھی انسانی سمگلنگ کا کاروبار عروج پہ ہے اور حال ہی میں پنجاب میں کریک ڈائون ہوا ہے اور حکومت نے لاہور سمیت ساہیوال، گوجرانوالہ، گجرات اور کھاریاں میں چھاپے مارے ہیں اور 11ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے اور جعلی پاسپورٹ برآمد کیے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کیا جانے والا یہ اقدام قابل ستائش ہے اور ملک بھر میں اسی طرح کے اور کریک ڈائون ہونے چاہئیں۔
(شائستہ جبیں)
shaistajabeen@hotmail.com

 

.

تازہ ترین