آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن (جنگ نیوز) سری لنکن بیٹر چماری اتاپتو کی ورلڈ ریکارڈ 178 رنز کی اننگز پر آسٹریلین اسٹار میگ لیننگ کے فتح گر 152 ناٹ آئوٹ رنز بھاری پڑ گئے۔ ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو آٹھ وکٹ سے ہرادیا۔ ناکام ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر 257 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ اتاپتو کے علاوہ کوئی اور بیٹر نے بہتر کارکردگی پیش نہیں کی۔ جواب میں آسٹریلیا کو کپتان میگ لیننگ نے آسانی سے فتح دلادی۔ نکول بولٹن نے 60اور الیزی پیری نے 39 رنز کی اننگز کھیل کا ان کا بھرپور ساتھ دیا۔دوسرے میچ میں بھارت نے کسی دقت کے بغیر ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے زیر کیا۔ ناکام سائیڈ آٹھ وکٹ پر 183 رنز بناسکی۔ ہیلی میتھیوز نے 43رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں بھارت نے ہدف 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اوپنر پونم راوت صفر پر آئوٹ ہوئیں البتہ سمرتی مندھانا نے 106 ناٹ آئوٹ اور کپتان متھالی راج نے 46 رنز اسکور کیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں