آپ آف لائن ہیں
جمعرات5؍ذوالقعدہ 1439ھ19؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان کے پروفیشنل اسنوکر پلیئرحمزہ اکبرکا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنے پر خوشی محسوس ہوتی ہے ،اپنے ابتدائی دور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جیونیوز کے پروگرام اسکور میں میزبان سید یحیٰی حسینی کو انٹرویو دیتے ہوئے حمزہ اکبر نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں نے مزید آگے کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ورلڈ اسنوکر سے اپیل کی ہے۔ مجھے نئے سیزن کے لیے ابھی پیسوں کی اشد ضرورت ہے ۔ ایشین چیمپئن بننے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے ابھی تک انعامی رقم میں سے صرف 15لاکھ روپے ملے ہیں ۔ فنڈز کے لیے اسنوکر فیڈریشن کے سربراہ عالمگیر شیخ سے رابطہ کیا ہے ، جس پر انہوں نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں