• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی چیمپئن یوسین بولٹ نے گولڈن اسپائک 100میٹر ریس جیت لی

اوستراوا (نیوزایجنسیز)جمہوریہ چیک کے شہر اوستراوا میں ہونے والی ایتھلیٹکس چیمپئن میں جمیکا کے یوسین بولٹ چھا گئے، عالمی ریکارڈ ہولڈر نے سو میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا، جنوبی افریقا کے وین نیکریک نے تین سو میٹر میں ریکارڈ توڑ دیا۔وین نیکریک تاریخ میں پہلے ایتھلیٹ ہیں جو 100،200،300اور 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لے چکے ہیں ۔انہوں نے 300 میٹر ریس میں فاصلہ ریکارڈ 30منٹ 81سیکنڈز میں طے کیا اور مائیکل جانسن کا 30منٹ85سیکنڈز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے ایک بار پھر برتری ثابت کر دی، اوستراوا میں ہونے والی گولڈن اسپائک چیمپئن شپ میں خوب دوڑ لگائی اور حریفوں کو پیچھے چھوڑکر طلائی تمغہ جیتا، کیوبا کے پریز صفر اعشاریہ تین سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ جنوبی افریقا کے وین نائیکریک نے تین سو میٹر میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے فاصلہ تیس اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈ میں طے کیا۔برطانیہ کے موفراح نے 10ہزار میٹر کا فاصلہ 27منٹ 12سیکنڈز میں طے کیا ۔ واضح رہے کہ یو سین بولٹ متوقع طورپر رواں برس اگست میں لندن میں ہونیوالے ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد ریٹائر ر ہوجائینگے ۔ یوسین بولٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں سب سے کامیاب ایتھلیٹ ماننے جاتے ہیں جنہوں نے پورے کیریئر میں 13 ورلڈ میڈل سمیت 11 گولڈ میڈل اپنے نام کر چکے ہیں ۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ یوسین بولٹ نے کیریئر میں دو سو میٹر کی ریس 10 سیکنڈ سے کم وقت میں جیتی ہیں ۔ بولٹ کا کہنا تھا کہ میں خوش نہیں ہوں مگر میں دوڑ رہا ہوں ۔اورمزید ٹریننگ لینا چاہتا ہوں ۔

تازہ ترین