آپ آف لائن ہیں
پیر9؍ذیقعدہ 1439ھ 23؍جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں کراچی کے مختلف اضلاع میں ہاکی اکیڈمیز قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں کراچی کے مختلف اضلاع میں ہاکی اکیڈمیاں قائم کرکے بچوں کو ہاکی کی تربیت دی جارہی ہے لیکن ضلع سائوتھ میں کوئی جگہ میسر نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں کلفٹن کے علاقے میں قائم ایک پلے گرائونڈ جو -1 ST بلاک نمبر2 میں قائم ہے، ماضی میں یہاں کھیلوں کی سہولت میسر تھی لیکن اب کئی سالوں سے یہ جگہ غیر آباد اور کچرا کنڈی بنی ہوئی ہے ، ہم صوبائی وزیر بلدیات اور لوکل باڈیز جام خان شورو اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید ناصر عباس سے درخواست کرتے ہیں کہ مذکورہ پلے گرائونڈ کی جگہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے حوالے کی جائے جہاں پر ہاکی اکیڈمی قائم کرسکیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں