• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنجان آباد علاقوں میں ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے شہریوں کو مشکلات، سیپکو انتظامیہ کی لاتعلقی

گمبٹ+شہداد پور(نامہ نگاران ) سیپکو انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہ ہونے اور گنجان علاقوں میں خراب ٹرانسفارمرز کو بھی درست  نہیں کیا جا سکا جس سے ان علاقوں کے مکینوں نے عید شدید گرمی اور مشکلات میں گزاری ا ور عید الفطر کی چھٹیاں پوری ہو جانے کے با وجود سیپکو انتظامیہ نے ابھی تک ان گنجان آباد علاقوں، پرانی مارکیٹ، میمن محلہ  اور پیر محلہ کے جلے ہوئے ٹرانسفارمرز کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی اور لوگ گرمی سے بلبلاتے رہے ہیں جبکہ سیپکو ملازمین کے تعاون سے آئس کریم بنانے والوں کے فرج کنڈے اور  ایئر کنڈیشنڈ بغیر کسی  لوڈ  شیڈنگ کے چلتے رہے۔ اذیت ناک صورت سے دو چار پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ سیپکو انتظامیہ  گمبٹ نے ظلم کی انتہا کر دی ہے کئی دنوں سے خراب  ٹرانسفارمر ز کو درست نہیں کیا جا رہا اور ان گنجان آباد علاقوں کے صارفین نے بجلی کے ناجائز کنکشن دیکر پیسے کمانے والوں کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے  کہ ان کے علاقوں میں ہفتوں سے خراب ٹرانسفارمر ز کو درست کرایا جائے تاکہ ان کو بھی سکون کا سانس مل سکے۔شہدادپور سے  نامہ نگار کے مطابق  واپڈا شہدادپور سب ڈویژن 1کے اہلکاروں کی نااہلی اور غفلت کے باعث راجپوت کالونی، مہران ٹاؤن، اقصٰی کالونی، ڈیتھا گوٹھ اور محلہ جانی پورہ میں ٹرانسفارمرز پھٹ جانے کی وجہ گزشتہ دو دن سے بجلی کی سپلائی معطل ہے جس کے سببِ ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلدیہ شہدادپور کے سابق وائس چیئرمین رانا سردار جاگیر دار اور سابق یو سی ناظم فقیر راؤامام الدین راجپوت نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ نا اہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین