آپ آف لائن ہیں
پیر9؍ذیقعدہ 1439ھ 23؍جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداد پور (نامہ نگار ) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شدید  با ر ش کی پیش گوئی کے مدنظر ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو نے ضلع بھر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور عملے کو دفاتر میں موجود رہنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ضلع کے شہری علاقوں میں ڈرینج نالوں کی صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی فراہمی، سڑکوں،گلیوں کی صفائی، ضلع بھر میں نکاسی آب کے تمام پمپنگ مشینوں کو فعال رکھنے، جنریٹرز اور فیول کی مکمل دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔ بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع سطح پر ایک رین ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرنے، تمام تعلقہ میں اسسٹنٹ کمشنرز آفس میں بھی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں