• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کو قانون کے مطابق تمام اختیارات حاصل ہیں ، ناصر حسین شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میئر کراچی کو قانون کے مطابق تمام اختیارات حاصل ہیں ۔ لو کل گورنمنٹ کا65 فیصد بجٹ صرف کراچی پر خرچ ہوتا ہے ،میئر کراچی کو کام کرکے دکھانا چاہیے ۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ جے آئی ٹی کے بعد پاناماکیس کا فیصلہ آنے سے یہ ضرورہوگا کہ ملک میں قانون سے بالاتر کوئی شخص نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر ٹراما سینٹر کی اسکیم پر کام جاری ہے جبکہ سکھر میں جلد ٹراما سینٹرکھولنے کے ساتھ نئے تعمیر ہونے والے اسپتال میں دل کی بیماریوں کا وارڈ کھولنے کے لیے کراچی کا رڈیواسپتال کے ڈاکٹرز سے بات چیت جاری ہے۔

تازہ ترین