• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات پی پی مخالف جماعتوں کا اتحاد بنا کر لڑیں گے،صدر الدین راشدی

خیرپور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانی پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہاہے کہ عام انتخابات پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کا اتحاد بنا کر لڑیں گے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست دیں گے سندھ کا آئندہ  وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی مخالف اتحا د سے  بنے گا۔ مراد علی شاہ نے آخری بجٹ تقریر کی۔ آنے والا نیا وزیر اعلٰی 2018ء میں نیا بجٹ تقریر کرے گا۔ جے آئی ٹی کا فیصلہ حقیقت پر مبنی ہو گا۔ اس کو سب لوگ قبول کریں گے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی  ختم ہو گئی۔ اب زرداری لیگ چل رہی ہے پنجاب سمیت ملک بھر میں لوگ پیپلزپارٹی کو نہیں زرداری  لیگ کو چھوڑ رہے ہیں وہ خیرپور میں فنکشنل لیگ کے ضلعی جنرل سیکریٹری مخدوم عقیل حیدر شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے پارٹی کے ضلعی صدر سید محرم علی شاہ لکیاری رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر رفیق بھانبھن اور پیر محمد اسماعیل شاہ راشدی  اس موقع پر موجود تھے۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ اقربا پروری اور ناانصافیوں کی وجہ سے سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف ووٹ بڑھا ہے ہم پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کا  مضبوط اتحاد بنانے  جا رہے ہیں اتحاد کے پلیٹ فارم سے پیپلزپارٹی کے ساتھ ملاکھڑا کریں گے ۔ ہم کوشش کریں گے کہ وزیر اعلیٰ فنکشنل لیگ کا بنے اس سلسلے میں مخالف جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ پاناما کیس کے متعلق سوال پر پیر صدر الدین شاہ نے کہاکہ جے آئی ٹی کا فیصلہ حقیقت پر مبنی ہو گا جو سب لوگ قبول کریں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے سپریم کورٹ کی جانب سے جو فیصلہ آئے گا وہ سب کو تسلیم کرنا ہو گا۔ پیپلزپارٹی کے مستقبل کے متعلق پیر صدر الدین شاہ نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی ختم ہو گئی اب زرداری لیگ چل رہی ہے وہ بھی سندھ تک محدوم رہ گئی ہے لیکن آنے والے عام انتخابا ت میں زرداری لیگ  کی بنیاد بھی ختم ہو جائے گی ۔

تازہ ترین