• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامارو: سانا کنونشن میں شرکت کیلئے ملالہ آسو بائی امریکا روانہ

سامارو( نامہ نگار) سندھ کے پسماندہ ترین ضلع  عمرکوٹ کے دیہاتی علاقوں میں تعلیم کے لئے جدوجہد میں مصروف سندھ کی ملالہ آسوبائی امریکا میں منعقد سانا (سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا )میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔سانا کنونشن میں آسو بائی کو تعلیم کے لئے جدوجہد کرنے پر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔امریکا روانگی کے لئے کراچی جاتے ہوئے آسوبائی نے سامارو پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی  اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کے  نظام کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے اور دیہی علاقوں میں طالبات کےاکثر اسکول بند پڑے ہیں البتہ بائیومیٹرک کا نظام نافذ ہونے سے کچھ بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانا کنونشن میں شریک ہوکر سندھ کے تعلیمی نظام کے بارے میں آگاہی دونگی اس سے پہلے بھی ملالہ یوسف زئی کی دعوت پر امریکا میں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔اس موقع پر سماجی رہنما جانب دلوانی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین