• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل ماتلی کی عوام نے پی پی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں

ٹنڈو غلام علی(نامہ نگار) پی پی رکن قومی اسمبلی کمال خان چانگ نے عید کے موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پی پی عوامی سمندر ہے مخالفت کرنے والے موجوں کی نذر ہو جائینگےپارٹی قیادت کی جانب سے ضلع بدین کی اہم ترین تحصیل ماتلی  کو خوشحال اور شاداب بنانے کیلئے 2 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیموں پر مشتمل میگا پروجیکٹ کے علاوہ ایک ارب  اضافی منظور  کئے جانے والی خطیر رقم سے تحصیل ماتلی کے دیگر شہروں جن میں ٹنڈو غلام علی، راجو خانانی، بڈھو قمبرانی، گلاب لغاری اور دیگر دیہات شامل ہیں میں فراہمی آب و نکاسی آب اور  سڑکوں کی اسکیموں سے حلقے میں خوشحالی لائی جائے گی۔ کمال خان  کا کہنا تھا کہ تحصیل ماتلی کی عوام نے ہر دور میں پی  پی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں یہاں کے عوام کے  دیرینہ توجہ طلب تمام مسائل کے عملی حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔تحصیل ماتلی کے عوام  کے دلوں سے احساس محرومی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔  پی پی نے اپنے ووٹرز کو ماضی میں نہ کبھی تنہا چھوڑا ہے نہ آئندہ کبھی چھوڑنے کا تصور کیا جاسکتا ہے۔ کمال خان نے کہا آج جو ہماری عزت ہے وہ محض پی پی  کی بدولت ہے اور عوامی خدمات اور عوام  کےقریب رہنےمیں ہے۔انکا  کہنا تھا کہ آئندہ کے ملکی عام انتخابات میں بھی پی پی حسب روایت مخالفین کو بدترین شکست سے دوچار کرے گی۔انہوں نے تحصیل ماتلی و حلقے کی عوام سے کہا کہ اپنے درپیش مسائل کیلئے ان سے رجوع کریں عوام کیلئے انکے دروازے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین