• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی

ہالا(نامہ نگار)  ہالا میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔ بارشوں میں شہر کے داخلی وخارجی راستے بند ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ گزشتہ مہینوں سے درگاہ روڈ،تھلہ،طالب المولیٰ کا لونی ،گلشن فہیم مسن، مارکیٹ،کچہری روڈ،ہالا اولڈ ناکہ،پریس کلب،نجم اسٹریٹ، باگڑی بازار سمیت تمام سڑکوں کی  تعمیر کیلئے کھدائی اور ملبہ کے باعث گاڑیوں اور راہ گیروں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہورہی ہے ملک میں جاری مون سون کی باشوں کے نتیجے میں ملبہ اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکیں مزید بحران پید اکر سکتی ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی گزشتہ ہفتہ سے مبینہ طور بندکر دیا گیا  ہے شہری اور سماجی تنظیموں نے سڑکوں کی تعمیر میں سست روی پر احتجاج کرتے ہوئےکہاہےکہ کئی مہینوں سے جاری سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر  سے نہ صرف  شہریوں  سیاحوں اور زائرین کوسفری دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ کاروبار بھی ٹھپ ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ تین مہینے قبل تعمیر کی گئی ہالاانٹر سٹی شاہراہ پر ٹریفک برائے نام ہونے کے باوجود سڑک جگہ جگہ سے دھنسنے لگی ہے۔ ہالا شہر کی سڑکوں اور گلیوں کی  جلدتعمیر کیلئے  معیاری کام کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی ہالا کے تحت برسوں بعد شروع ہونے والی ترقیاتی اسکیمیں چیئرمین بلدیہ ہالا مخدوم عمار حیدر کا شاندار کارنامہ ہے۔

تازہ ترین