• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص میں عیدالفطر پر شراب کا کھلے عام کاروبار، پولیس اور ایکسائز عملے کی چشم پوشی

میرپورخآص(نامہ نگار)میرپورخاص اور اس کے گرد ونواح میں عیدالفطر کی چھٹیوں میں بڑے پیمانے پر کھلے عام شراب کی فروخت اور اس کا استعمال جاری ر ہا،پولیس اور ایکسائز کےعملہ نے اس سے چشم پوشی اختیار کرلی اور کہیں قا نون سرگرم نظر نہیں آیا ۔اطلاعات کے مطابق میرپورخاص اور اس کے اطراف کے علاقے جہاں پہلے ہی ام الخبائث شراب کا کاروبا رکھلے عام چل رہا ہے ،عید الفطر کی چھٹیوں میںاس میں مزید شدت آگئی اور بڑے پیمانے پراس کھلے عام اس کی فروخت اور استعمال ہوتا رہا۔حکومت سندھ کی منظوری سے شہرکےگنجان رہائشی اور کاروباری علا قوںمیں قائم وائن شاپس کے علاوہ اطراف کے علاقوں اوردیہاتوں میں مقامی طور پر شراب تیار کرنے کی بڑے پیمانے پر بھٹیاں قائم ہیں جہاں سےکھلے عام شراب کی ترسیل ہوتی ہے،بہ آسانی شراب کی دستیابی سے عام لوگوں کے علاوہ نوجوان نسل میں اس کا استعمال تیزی سےبڑھ رہا ہے، شہر کے اطراف میں مختلف کڑھائی گوشت کی دکانیں شراب نوشی کا اڈہ بنی ہوئی ہیں ،جبکہ پوش اورغریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کثرت سے مہ نوشی کر کے موٹر سا ئیکلوں اور کار میں سوار ہوکر غل غپاڑہ کرتے پھرتے ہیں ،اور معمولی معمولی بات پر اسلحہ تان لیتے ہیں ۔

تازہ ترین