• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوبھو ڈیرو : اوٹھی برادری کے لوگوں کا انصاف کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

سوبھو ڈیرو (نامہ نگار ) گزشتہ روز اوٹھی برادری کے سکندر غلام مصطفی، کونسلر دیدار اوٹھی کی قیادت میں خواتین اور معصوم بچوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا بعد ازاں سکندر اوٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع سکھر میں معطل کئے گئے سب انسپیکٹرمنصور حطار نے ہم غریبوں پر بہت ظلم کیا ہے اپنے ایک رشتیدار مجاہد حطار کی  چوری کا ڈرامہ رچاکر میرے بیٹے یاسین کے خلاف پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کرکے ہمار ے گھروں میں گھس کر ہماری  خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر میرے بیٹے یاسین کو لے گئے جبکہ معطل صوبیدار منصور حطار نے خود بھی سوبھوڈیرو تھانے میں سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیر پور سے اپیل کی کہ اگر انکوائری کرکے ہمیں انصاف نہیں دلایا گیا تو اپنے چھوٹے بچوں سمیت پریس کلب سوبھوڈیرو کے سامنے مرتے دم تک بھوک ہڑتال کرینگے۔

تازہ ترین