• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی کی مشینری کا دو روز سےانتظار کررہے ہیں،بلدیہ غربی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ غربی کے ایڈمنسٹریٹر غلام فرید اور میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو نے کہا ہے کہ ہم دو دن سے بلدیہ کراچی کی مشینری کاانتظار کررہے ہیں تاکہ بند برساتی نالوں کو کھولا جا سکے جمعرات کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اورنگی ٹائون نالہ جو کہ 11کلو میٹر طویل ہے یہ 9کلو میٹر اورنگی ٹائون اور بقیہ سائٹ کے علاقے میں ہے۔ اس کا پانی بدھ کی رات یوسی 14کے علاقے میں بعض قریبی گھروں میں داخل ہو گیا تھا ہم نے ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد وہرا سے رابطہ کیا انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گاڑیاں بھیج رہے ہیں۔ میونسپل کمشنر نے کہاکہ میں نے جمعرات کو تین مرتبہ ڈپٹی میئر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا لیکن شام تک ضلع غربی میں کوئی ایک گاڑی بھی کے ایم سی نے نہیں بھیجی ہم نے سہراب گوٹھ سے پرائیویٹ مشینری کرائے پر لے کر اورنگی نالے کو صاف کیا حالانکہ نالہ کے ایم سی کا ہے ایڈمنسٹریٹر نے کہاکہ کےا یم سی کے محکمہ میونسپل سروسز کے پاس نالوں کی صفائی کیلئے 9گریب کرینیں ہیں ان کا ڈیزل بھی مسلسل جارہا ہے لیکن پتا نہیں یہ کیا کام کررہی ہیں ۔

تازہ ترین