• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں،لیاقت بلوچ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کا ہنگامی اجلاس ادارہ نورحق میں مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیرصدرات منعقد ہو اجس میں احمدپورشرقیہ آئل ٹینکرسانحہ اورپارہ چنا ر ،کراچی وکوئٹہ سمیت دہشت گردی کے واقعات پراظہار افسوس اور دہشتگری کی مذمت کی گئی،اجلاس میں جمعہ30 جون کو سندھ بھر میں قومی یکجہتی اوراتحاد امت کا دن منایا جائے گا،علمائے کرام دہشتگردی کی مذمت اورسامراجی سازشوں کوناکام بنانے کے موضوع پرخطاب کریں گے، اجلاس میں صوبائی صدراسداللہ بھٹو،جنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی،علامہ محمد صادق،محمد حسین محنتی ودیگر بھی موجود تھے،لیاقت بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت امت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں جس کو اتحاد امت کے ذریعے ناکام بنایا جاسکتا ہے،متحدہ جہاد کونسل کے متفقہ چیئرمین اورحزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرسید صلاح الدین کو دہشتگرد قراردینا امریکا کی بھارت نوازی کی بدترین مثال ہے،حالانکہ بھارت خود کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی کامجرم ہے،انہوں کہاکہ ملی یکجہتی کونسل اتحاد امت کی علامت ہے،اسلام کی دشمن قوتوں کی طرف سے نفرتوں کی آگ بُجھانے کے لیئے ہمیشہ موئثر کردار ادا کیا ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی،انہوں نے زوردیا کہ جمعہ تیس جون کو علمائے کرام صوبہ بھر کی مساجد میں اپنے خطاب میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت،اتحاد امت اورسامراجی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین