• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرآب سڑکوں کیلئے متبادل روٹس اور ان کی تشہیر کویقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کیئے ہیں کہ رین ایمرجینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔بارشوں کے باعث زیرآب آجانیوالی سڑکوں کے لئے متبادل روٹس اور انکی تشہیر کو یقینی بنایا جائے،نشیبی علاقوں کی شاہراہوں پر سے پانی کی نکاسی، بارشوں کے پانی سے سڑکوں پر خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری ہٹاکر سڑکوں کو کلیئر کرنیکے اقدامات کیئے جائیں،تمام ایس ایس پیز ٹریفک متعلقہ سیکشن افسران کو علاقوں میں موجودگی کا پابند بنائیں،بارشوں کے باعث جن سڑکوں پر ٹریفک دباؤ بڑھ رہا ہے انھیں باقاعدہ حکمت عملی کے تحت کم کیا جائے،بارشوں کے نتیجے میں خراب ہونیوالی گاڑیوں کے باعث متاثرہ شہریوں کی رہنمائی اور معاونت کو یقینی بنایا جائے،ٹریفک لائٹس سگنلز، چوراہوں، یو ٹرنز،ٹریفک جنکشنز وغیرہ پر ٹریفک ہولیس افسران اور جوانوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے،ٹریفک پولیس کنٹرول پر تمام سڑکوں پرٹریفک صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کی جائے،ٹریفک ہیلپ لائن رہنما 1915 سےشہریوں کی رہنمائی کے عمل کو مذید مؤثر اور مربوطبنایا جائے۔ 

تازہ ترین