• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ملیر ، رین ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ ، جان محمد بلوچ کی زیر صدارت اجلاس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے مون سون کی بارشوں کے پیش نظر بلدیہ ملیر میں فوری طور پر رین ایمر جنسی نافذ ، افسران و ملازمین کی چھٹیان منسوخ کر تے ہوئے 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ، وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا بارشوں سے قبل تمام ضروری انتظامات اور اقدامات مکمل کر لئے جائیں اور ملیر کے نواح میں واقع نشیبی علاقوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی جان و مال کے تحفظ کیلئے بارشوں کے دوران غیر ضروری نکل و حرکت نہ کریں ، برقی تنصیبات سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بلدیہ ملیر کے رین ایمرجنسی سینٹر نمبر :021-99333639پر شکایات درج کرائیں۔

تازہ ترین