• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت ایم کیو ایم (پاکستان)کا نصب العین ہے،کا مران ٹیسوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کے رکن رابطہ کمیٹی و نامزد امیدوار حلقہ پی ایس 114کا مران ٹیسوری ، رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم (پاکستان) علی رضا عابدی نے محمودآباد ،منظور کالونی اور حلقہ کے دیگر علاقوں میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔پانی کی نکاسی ،بجلی کے تعطل و بحالی اور بارش کے بعد خراب صورتحال کی درستگی کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کے علاوہ صفائی کے کاموں میں خود بھی حصہ لیا۔کامران ٹیسوری اور علی رضا عابدی نے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی ،ستارہ بیکری اور مظور کالونی میں ریلیف کے کاموں میں بھی حصہ لیا اس موقع پر عوام نے انکی کاوشوں کو سراہا اور انکے ساتھ کاموں میں شمولیت اختیار کی۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ خدمت ایم کیو ایم (پاکستان)کا نصب العین ہے ۔ سیاست میں عملی کا م اور جھاڑو لگانے سے لیکر مکمل صفائی مہم کی روایت اسی جماعت کا خاصہ رہا ہے ہم نے قابل تقلید مثالیں قائم کی ہیں اور کسی بھی صورت حلقہ کے عوام کے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم حکومت میں ہونے نہ ہونے کے محتاج نہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔حلقہ 114کے عوام نے کل بھی ایم کیو ایم پر اعتماد کیا اور 9جولائی کے انتخابات میں پتنگ پر مہر ثبت کرکے اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

تازہ ترین