• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدرکاامریکی ہم منصب کو فون قومی دن پر پیرس آنے کی دعوت دی

پیرس(رضاچوہدری /نمائندہ جنگ)فرانس کے صدرایمانوئل میکغوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلفون کیا اور انہیں 14جولائی کو فرانس کے قومی دن کے موقع پیرس آنے کی دعوت دی۔ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کے بحران کے حل کیلئے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکغوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں شام میں ممکنہ کیمیائی حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اورمیکغوں  شام میں کیمیائی حملے کا مل کر جواب دینے پرمتفق ہیں۔فرانسیسی صدرنےاپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دورہ پیرس کے بارے میں غورکررہے ہیں۔فرانسیسی ایون صدر کے مطابق صدر میکغوں  نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو 14 جولائی کو قومی دن کی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے دعوت دہرائی ہے۔

تازہ ترین