• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر ،سوڈان اور ترکی پر لیبیا میں دہشت گردی کی حمایت کا الزام

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کی فوج کے ترجمان کرنل احمد المسماری نے قطر ، سوڈان اور ترکی پر جنگ زدہ ملک میں دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ممالک لیبیا میں دہشت گردی کا اتحاد ثلاثہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنل احمد المسماری نے بنغازی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ ہماری لیبی فوج کی جنگ اپنے ملک سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے ہی نہیں ہے بلکہ کثیر قومی دہشت گردوں سے بھی ہے‘‘۔لیبی ترجمان نے کہا کہ بن غازی اور لیبیا بھر میں دہشت گردی کے بنیادی حامی اور مدد گار تین ممالک ہی ہیں اور وہ قطر ،سوڈان اور ترکی ہیں۔

تازہ ترین