• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ٹیوب لائٹ‘کی روشنی باکس آفس پر مدھم

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ عید کے موقع پرفلمی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور توقع کے خلاف ریلیز سے اب تک دنیا بھر میں صرف 105.86 کروڑ روپے ہی کماسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘عید کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جو شائقین کی امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی ہے اور ریلیز کے پہلے روزسلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت کم یعنی صرف 20 کروڑ 15 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی جبکہ دوسرے روز بھی فلم شائقین کی زیادہ تعداد کو متوجہ کرنے میں ناکام رہی۔واضح رہے فلم کی کہانی 60 کی دہائی میں ہونے والی بھارت چین جنگ کے گرد گھومتی ہے جس میں سلمان خان کے علاوہ سہیل خان، اداکاراوم پوری اورچینی اداکارہ ژوژو نے اہم کردارادا کیا ہے۔

تازہ ترین