• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”ریمبو“ کی تیاری تھکا دینے والی ہوں گی،ٹائیگر شروف

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارٹائیگر شروف کا کہنا ہے کہ فلم ”ریمبو“ کی تیاری تھکا دینے والی ہوں گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹائیگر شروف کا ہولی وڈ ایکشن فلم ’ ”ریمبو“ کے ہندی ریمک کے بارے میں کہنا ہے کہ فلم کی تیاریاں تھکا دینے والی ہوں گی ۔ ٹائیگر شروف نے ہولی وڈ فلم ”اسپائیڈر مین ہوم کمنگ “ کی تشہیری تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل وہ فلم ”منا مائیکل “ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اس کے بعد وہ فلم ”باغی2“ اور پھر ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر2“ پر کام کریں گے اس لئے فلم ”ریمبو“ ابھی دور ہے لیکن اس کی تیاری ذہنی اور جسمانی طور پر تھکا دینے والی ہوں گی۔

تازہ ترین