• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر50 سال قد29انچ ،پستہ قدبھارتی شخص کا نام گینز بک میں شامل

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے رہائشی پچاس سالہ بیسوری لال پورے گاؤں کی آنکھ کا تارا ہیں اور اس کے وجہ کچھ اور نہیں بلکہ ان کا پستہ قد ہے۔جی ہاں عمر پچاس سال اور قد صرف 29انچ،بیسوری لال کا شمار دنیا کے چند پستہ قامت افراد میں کیا جاتا ہے جن کے ماں باپ کی موت کے بعداب ان کی بہن ہی ان کا خیال رکھتی ہیں۔بچوں کی مانند گود میں اٹھائے ہوئے بیسوری لال نہ صرف اپنی بہن بلکہ گاؤں بھر کی آنکھ کا تارا ہیں جنہیں ہر کوئی اب تک بچہ ہی سمجھتا ہے۔ بیسوری لال اب بھی بچوں کی کپڑے ہی پہنتے ہیں جبکہ جوتے بھی سب سے چھوٹے سائز کے پہنتے ہیں۔بیسوری لال کی بہن کے مطابق پیدائش کے وقت بیسوری کا قد نارمل بچے کے جتنا ہی تھا تاہم جیسے جیسے ان کی عمر بڑھنے لگی تو گھر والوں نے دیکھا کہ ان کا قد بڑھنا رُک گیا ہے جو عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بھی رُک کر رہ گیا۔

تازہ ترین