• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میری زندگی میں بگاڑ پیدا نہیں کر سکے گی، پریانکا چوپڑا

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بگاڑ پیدا نہیں کر سکتی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شادی اور کیریئردو مختلف چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کےلئے وقت میرے کام کا حصہ ہیں اور یہ سب کسی کے لئے ہینڈل کرنا آسان نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جومجھے اور میرے کام کو سمجھے گا اور حمایت کرے گا تو میں اسی سے شادی کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں گھر اور کام میں فرق کو سمجھتی اور ان کو ساتھ لے کر چلنا جانتی ہوں۔

تازہ ترین