آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍ذوالقعدہ1439ھ 20؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم ”گستاخیاں “ کے لئے عرفان خان کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ”گستاخیاں“ میں عرفان خان بھی جلوہ گر ہوں گے ۔جس پر عرفان خان کا کہنا ہے کہ انہیں پچھلے دوسالوں نے اس فلم کے لئے کہا جا رہا ہے لیکن اس کی تاریخ کے حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی۔فلم میں امریتا پریتم کے کردار کے لئے پرینکا چوپڑا کو سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں ۔فلم کی کہانی مشہور شاعر ساحر لدھیانوی پر مبنی ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں