• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوزیکل کامیڈی فلم ’پِچ پرفیکٹ3‘کا پہلاٹریلر جاری

لاس اینجلس( مانیٹرنگ ڈیسک)2012اور 2015کی سپر ہٹ ہالی وڈ کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ اور پِچ پرفیکٹ 2کاپریکوئل بھی مداحوں کے لئے تیارہے، اسی سلسلے میں نئی میوزیکل کامیڈی فلم ’پِچ پرفیکٹ3‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ ہدایتکارہ ٹرش سئی کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی کالج کی ایسی منچلی اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتیں اور ہر ایک سے بے پرواہ زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔ پال بروکس، میکس ہنڈلمین اور الیزبیتھ بینکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک ،ریبل وِلسن،کیلی جیکل،اسکائی لَر آسٹن ، اینا کیمپ ، کیٹی سیگل ، بریٹنی اسنو، ایسٹر ڈین اورایلکس نیپ اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔کالج لائف کی شرراتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزک ، کامیڈی اورڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین