• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین میں ٹیکنالوجی منتقلی کے مرکز کے قیام پر آئندہ ہفتےدستخط ہونگے

اسلام آباد (ساجد چوہدری اپنے نامہ نگار سے)   پاکستان اور چین کے درمیان اٹھارہویں پروٹوکول اور سنٹر فار ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے قیام پر دستخط آئندہ ہفتہ کے دوران ہونگے، دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اٹھارھویں پروٹوکول پر دستخط اور سنٹر فار ٹرانسفرآف ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے  چینی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وغیرہ کی سربراہی میں دو الگ الگ وفد پاکستان آ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چینی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی سربراہی میں وفد 5جولائی کو پاکستان آئے گا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے اٹھارھویں پروٹوکل پر دستخط کئے جائیں گے ، پاکستان کی طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی وفد سے ملاقات کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے بعض دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ دوسرا وفد 7جولائی کو پاکستان آئے گا  جس کے ساتھ سنٹر فار ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے قیام پر دستخط کئے جائیں گے ، یہ سنٹر پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ  (پی سی ایس آئی آر)  ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا جائے گا ، چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم کے مطابق اس سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے فروغ میں بہتری آئے گی جس کا فائدہ انڈسٹری کو پہنچے گا  انہوں نے بتایا کہ پانچ ایریاز میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں نینو ٹیکنالوجی ، بائیو ٹیکنالوجی ، ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ میٹیریلز وغیرہ  شامل ہیں ، ان اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی  کے فروغ میں تعاون بڑھے گا ۔

تازہ ترین