آپ آف لائن ہیں
جمعرات5؍ذوالقعدہ 1439ھ19؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین نیب اور ادارے کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل  کے اینکر کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرا دی ہے۔ نیب نے پیمرا میں درج کرائی گئی شکایت میں موقف اختیار کیا ہے کہ  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزبان مبشر لقمان نےاپنے پروگرام میں چیئرمین نیب کی ذات اور نیب کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات نشر کئے، ان الزامات کا مقصد چیئرمین نیب اور ادارے کے وقار کو عوام کے سامنے مجروح کرنا ہے۔ مزید برآں  نجی چینل  نے نیب کا مؤقف نہیں لیا جو کہ پیمرا کے الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں