• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے ترک صدر کے ’’خطاب ‘‘ کی درخواست مسترد کر دی

کراچی(نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان جرمن شہر ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ایک ریلی سے خطاب کرنا چاہتے تھے، اس سلسلے میں ان کی درخواست برلن حکومت نے مسترد کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے بتایا کہ ترک حکومت کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ صدر رجب طیب ایردگان جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے ملک کے شہریوں سے خطاب کرنا چاہتے ہیں، گابریئل کے بقول ’’وہ اسے کوئی معقول خیال تصور نہیں کرتے‘‘، وہ کہتے ہیں کہ جی ٹوئٹنی اجلاس کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے اور تمام تر پولیس اس میں مصروف ہو گی، ’’ایسی صورت میں اردگان کی حفاظت کے لیے اضافی پولیس اہلکاروں کا انتظام کرنا ممکن نہیں ہوگا۔‘‘ گابیرئل نے مزید کہا کہ برلن حکومت یہ نہیں چاہتی کہ جرمنی میں رہنے والے ترک شہریوں کو کسی طرح اکسایا جائے۔

تازہ ترین