• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے بغیر چاول لگانے کی ٹیکنالوجی دریافت

الاہور (اے پی پی )محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) داکٹر عابد محمود نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلیوں سے زرعی اجناس کو محفوظ بنانے کے لئے نئی ورائٹی دریافت کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے،زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ، کئی فصلوں کی جڑوں کی ساخت کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور ان کی جڑیں لمبی بنائی جا رہی ہیں ، کئی فصلوں کے پھولوں کو محفوظ بنانے کے لئے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی ایسی پیداوار بنا رہے ہیں جس سے آئرن اور وٹامن کی اچھی مقدار عوام کو مل سکے،یہ نئی ورائٹی چھوٹے زمینداروں تک پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، کپاس کی سنڈیاں ختم کرنے کا کارنامہ ہمارے سائنسدانوں کے سر ہے ، ہم نے مفت جدید ٹیکنالوجی حاصل کی جس سے کپاس کی سنڈیاں ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئیں، پنجاب میں محکمہ زراعت کے 25ریسرچ انسٹی ٹیوٹ زراعت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ہمارے سائنسدانوں نے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس کے استعمال سے سیلاب سے چاول کی کھڑی فصل کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ 15دن تک چاول کی فصل پانی میں ڈوبی بھی رہے تو یہ محفوظ رہے گے۔اسی طرح بغیر پانی کے چاول کی بوائی کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس سے چاول کی دنیا میں انقلاب برپا ہوگیا ہے،پنجاب میں 10لاکھ ٹیوب ویل استعمال ہوتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ نہری پانی کا استعمال علیحدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں زراعت کے لئے بہت بڑا بجٹ مختص ہے اور اس کے باوجود ہم زراعت کے شعبہ میں امریکا سے بہت آگے ہیں،پاکستان کا ایک آم دوسرے ممالک میں 150روپے میں فروخت ہوتا ہے۔ہماری ریسرچ کی وجہ سے سستا اور معیاری پھل پاکستان میں پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1079سائنسدانوں نے کسان کو نیا حوصلہ دیا ہے اور اب کسان 40ہزار پودوں کا باغ لگاتے ہوئے بھی گھبراتا نہیں کیونکہ اس کو علم ہے کہ اس کی فصل محفوظ ہے۔

تازہ ترین