• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میکسیکوکیساتھ آزاد تجارتی معاہدےکاخواہشمند ہے

میکسیکو سٹی (آئی این پی )میکسیکو میں چین کے سفیر کیو زیاؤکی نے کہا ہے کہ چین میکسیکو کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کا خواہش مند ہے، میکسیکو چین کا لاطینی امریکا میں دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ چین میکسیکو کا دنیا میں دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، یہ بہت اہم تعلق ہے اور ہم ان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ، میرا خیال ہے کہ کوئی بھی ایسا معاہدہ تجارت کو مزید آسان کر دے بہت قیمتی ہو گا ۔یہ بات چینی سفیر نے یہاں نیشنل اٹانومس یونیورسٹی میکسیکو میں ہانگ کانگ کی چین کو واپسی کی 20ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ میکسیکو حکومت کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے بات چیت کریں تا ہم ابھی تک اس کا موقع نہیں مل سکا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم آزاد تجارتی معاہدہ کیلئے بات چیت کرتے ہیں تو یہ دونوں ممالک کے تجارتی مفادات میں ہو گا تاہم چین کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی دشواری نہیں ہے ۔

تازہ ترین