• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے

اسلام آباد (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چئیرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے اور زرمبادلہ کمانے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل حل کئے جائیں اور انھیں حریف ممالک کے برابر مراعات دی جائیں۔عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکسٹائل کے کلیدی شعبہ کے مسائل کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کارکردگی اور برآمدات کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام مال کی برآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے کیونکہ مقامی منڈی میں خام مال کی کمی کی صورت میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو درآمد کرنی پڑتی ہے جس سے زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے جبکہ کاروبار کی لاگت بھی بڑھ جاتی ہے۔ خطہ کے تمام ممالک اس شعبہ کو ہر ممکن سہولت اور برآمدکنندگان کو سبسڈی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے خام مال کیلئے ڈیوٹی فری درآمدات کی اجازت دی جائے جبکہ کپاس اور دھاگے کی برآمدت کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ اس کلیدی شعبہ کو دوبارہ اپنے پیروں پر کیا جا سکے۔

تازہ ترین