• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے خلاف نئی امریکی پابندیاں ِروبل کی شرح تبادلہ گرگئی

ماسکو (اے پی پی) روس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے باعث روبل کی شرح تبادلہ 4 ماہ کی کم ترین سطح پر رہی۔روس نے جوابی کارروائی پر غور شروع کردیا۔امریکا نے یوکرین میں روس کی مبینہ مداخلت اور کریمیا کے الحاق کے خلاف روس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں جن کے نتیجے میں گزشتہ روز ملکی کرنسی روبل کی ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ کم 60 روبل فی ڈالر کی سطح پر آگئی جو کہ فروری کے بعد اس کی کم ترین شرح تبادلہ ہے۔

تازہ ترین