• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زر مبادلہ کے ذخائر میں 95کروڑ50لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 95کروڑ50لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے کل زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب35کروڑ80لاکھ ڈالر سے بڑھ گئے ہیں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16ارب37 کروڑ60لاکھ ڈالر ہو چکے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4ارب 98کروڑ20لاکھ ڈالر ہیں۔ بینک کے مطابق 23جون کو ختم ہونےوالے اس ہفتے کے دوران ایشائی ترقیاتی بینک سے 62کروڑ 20لاکھ ڈالر اور ورلڈ بینک سے 10کروڑ 60لاکھ ڈالر ملنے کے ساتھ عید کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی معمول کی نسبت زیادہ زرمبادلہ بھیجا ہے ۔

تازہ ترین