• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این بی پی فلرٹن ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ(نافا)فنڈز کی عبوری تقسیم

کراچی(پ ر)این بی پی فلرٹن ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (نافا) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کے تحت سال مختتمہ 30 جون 2017 میں حاصل کئے گئے منافع میں سے عبوری کیش کی تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔ جس میں سے نافامنی مارکیٹ فنڈ ،نافا فنانشل سیکٹر انکم فنڈ،نافاانکم فنڈ،نافا سیونگز پلس فنڈز،نافا اسلامک انکم فنڈز(سابقہ اسلامک ایگریسیوانکم فنڈ)،نافاملٹی ایسیٹ فنڈ،نافا اسلامک اسٹاک فنڈ،نافا ایکٹو ایلوکیشن ربا فری سیونگز فنڈ، نافااسلامک ایکٹیوایلوکیشن ایکویٹی فنڈزکے منافع میں سے عبوری کیش کی تقسیم کا اعلان پیر 19 جون 2017 کو کیا گیاجبکہ نافا گورنمنٹ سیکورٹیزلیکوئیڈفنڈ،نافاانکم اپر چونٹی فنڈ،نافا گورنمنٹ سیکورٹیزسیونگز فنڈ،نافا ربا فری سیونگز فنڈ،نافا اسلامک انرجی فنڈ،نافاا سلامک ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ،نافا ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ،نافا اسلامک پرنسپل پروٹیکٹڈفنڈI، نافا اسلامک پرنسپل پروٹیکٹڈفنڈII،نافا اسلامک پرنسپل پریزرویشن فنڈ،نافا اسلامک ایکٹو ایلوکیشن فنڈI اور نافا اسلامک ایکٹوایلوکیشن فنڈ IIکے منافع میں سے عبوری کیش کی تقسیم کا اعلان بدھ 21 جون 2017 کو کیا گیا۔یونٹ ہولڈرز جن کے نام اعلان کی تاریخ کے پچھلےدن کے کاروباری اوقات تک مینجمنٹ کے تحت متعلقہ فنڈ کے رجسٹر میں شامل تھے ،وہ اس تقسیم میں شرکت کے اہل ہونگے،اگر کوئی ہوتو۔

تازہ ترین