• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل لندن کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں ’’برانڈ پاکستان‘‘ کے ساتھ چلیں گی

لندن (پی اے) لندن کی آئکنگ ریڈ ڈبل ڈیکر بسیں سینٹرل لندن کی سڑکوں پر برانڈ پاکستان لے کر چلیں گی۔ یہ علاقہ سیاحوں کا عالمی مرکز ہے۔ برانڈنگ پاکستان کمپین ’’امر جنگ پاکستان‘‘ کے عنوان سے چلائی جارہی ہے اور4ہفتے جاری رہے گی۔ یہ کمپین اس سال پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کے70ویں یوم آزادی منانے کے جشن کا حصہ ہے۔ بسیں پاکستان کے بلند و بالا پہاڑوں، وسیع میدانوں، قدیم تہذیب کی یادگاروں اور حسین ثقافتی مناظر اور دوسرے لوازمات کے پوسٹرز سے مزین اور سیاحوں کیلئے متاثر کن ثابت ہوں گی یہ لاکھوں افراد کی بصارت پر دیرپا اثر کریں گی جو بے مثال ہوگا۔ اس کمپین کا مقصد غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی خوب صورت سرزمین سے روشناس کرانا ہے جو اب تک تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس حوالے سے بسیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ اس کمپین کا مقصد پاکستان کی خوبصورتی کو روشناس کرانا ہے، اس کی ثقافت، لینڈ سکیپ اور لوگوں کو متعارف کرانے کے ساتھ پاکستان کی سیاحت کے فروغ میں مدد دینا ہے، کمپین کے لیے سپانسر شپ بیسٹ وے گروپ کی ہے۔

تازہ ترین