• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکمراں مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کریں، ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا

لندن (نیوز ڈیسک) مسلمانوں کے خلاف منافرت کے جرائم اور بڑھتے اسلاموفوبیا کی مذمت کی جائے۔ بھارتی حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسلمانوں کے خلاف سرعام جرائم کرنے والوں کو چھوٹ حاصل نہیں۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف جرائم پر اظہار تشویش اور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپریل2017ء اب تک کم از کم دس مسلمانوں کو سرعام ہلاک کردیا گیا جس سے مسلمانوں کے لیے عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے اور مذہبی کشیدگی بڑھ رہی اور بھارتی وزیراعظم اور مختلف صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے اس تشدد کی مذمت کا اظہار نہیں ملتا۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکار پیٹل نے کہا کہ جس انداز سے تشدد کیا جارہا ہے لگتا ہے کہ ان افراد کو صوبائی حکام کی منظوری حاصل ہے اور بی جے پی کے رہنمائوں نے تو ان واقعات کو نظر انداز کردیا بلکہ کئی مرتبہ حملوں کو درست قرار دیا۔ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم اور رہنما اپنی خاموشی توڑ کر حملوں کی مذمت کریں۔ سٹیٹ پولیس ڈپارٹمنٹس حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کو یقینی بنائیں کیونکہ ان حملوں سے قانون کی حکمرانی کمزور نظر آتی ہے۔

تازہ ترین