• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزاب حملے کی شبے میں پولیس ایک ملزم سے پوچھ گچھ کی خواہش مند

لندن(پی اے) پولیس نے گذشتہ روز ایک مرد کی تصویر جاری کردی ہے جس سے وہ ایسٹ لندن میں تیزاب حملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرنے کی خواہش مند ہے۔ دو افراد کو لائف،چینجنگ انجریز آئیں، جب ان پر کار کی کھڑکیوں سے سیمابی زہر کا محلول پھینک دیا گیا۔ حملے سے قبل دونوں کزنز ریشم خان اور جمیل مختار مس خان کی 21ویں سالگرہ کا جشن منا رہے تھے۔ افسران 24سالہ جان ٹاملن سے پوچھ گچھ کرنے کے خواہش مند ہیں اور عوام سے اس کے ٹھکانے سے متعلقہ معلومات کی فراہمی کے لئے اپیل کررہے ہیں۔ اسے 6فٹ لمبا ، مضبوط جسم کا حامل اور چھوٹے بال والے شخص کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے ۔ اسے اکثر و بیشتر کننگ ٹائون ایریا میں دیکھا گیا ہے۔ ریشم خان کی تیزاب حملے میں آنکھ کا اوپری حصہ متاثر ہوا ہے، وہ مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی پر اپنی بزنس مینجمنٹ ڈگری کے حصول کیلئے بیرون ملک سے لوٹی تھی۔مس خان اور مسٹر مختار بھی 21جون جو ہونے والے حملے سے شدید متاثر ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق انہیں ٹریفک لائٹس پر روکا گیا تھا جب ملزم نے ان پرتیزاب کا محلول پھینک دیا تھا۔ حملہ آور نے پھر کار کی اطراف گھوم کر فرار ہونے سے قبل مسٹر مختار پر بھی تیزاب پھینک دیا۔ 37سالہ مختار کو اس کی انجریز کیلئے عارضی طور پر کوما میں رکھا۔

تازہ ترین