آپ آف لائن ہیں
پیر9؍ذیقعدہ 1439ھ 23؍جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریاکے شہر ہورن میں ایک پاکستان نژاد محمدجمیل بھٹی گزشتہ روز اپنی ڈیوٹی کےبعد اپنی کار پر واپس گھرجارہے تھے کہ ان کی کاربڑے ٹرک سے جا ٹکرائی،جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے حادثہ کے فوری بعد پولیس، فائر بریگیڈ ایمبولنس اور ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور شدید زخمی محمد جمیل بھٹی کو سنٹ پولٹن کے مقامی ہسپتال میں لایا گیا ہسپتال کے ڈاکٹر محمد جمیل بھٹی کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں اور وہ ابھی تک کومہ میں ہے پاکستانی محمدجمیل بھٹی تقریباً عرصہ دوسال سے ہورن میں مقیم تھا اور پاکستان سے اس کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں