• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آزاد کشمیر کا دورہ برطانیہ اہمیت کا حامل ہے، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) برطانیہ میں کشمیری جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد غالب نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے دورہ برطانیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر صدر ریاست کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کیلئے دنیا کے دورے کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، ان حالات میں صدر ریاست کے دورے کو کامیاب کرانے لیے تمام کشمیری جماعتیں موثر کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر نے ٹرمپ اور مودی کے گٹھ جوڑ پر جس موقف کا اظہار کیا ہے اس سے تحریک آزادیکشمیر سے وابستہ قوتوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ اصل دہشت گرد نریندر مودی ہے جس کے ہاتھ نہ صرف کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں بلکہ انڈیا میں آباد اقلیتیں بھی مودی کی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہیں، بھارت نے اپنی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دینے کے مہم شروع کر رکھی ہے لیکن بھارت اپنے ان ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا عالمی امن کے علمبراروں کو بھارت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے ۔ محمد غالب نے کہا کہ نریندر مودی کے دورہ جرمنی کے موقع پر یورپ کے مختلف ممالک سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی شدید احتجاج کے لیے تیاریاں کررہی ہے، مودی جہاں جائے گا اس کا تعاقب کیا جائے گا۔

تازہ ترین