• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کو موجودہ حالات میں اتحاد کی ضرورت ہے، مولانا لال اختر

برنلے (پ ر) مسجد ابراہیم برنلے کی8مساجد میں عید مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، ہر مسجد میں بڑے بڑے اجتماع ہوئے۔ مسجد ابراہیم میں نمازیوں کی کثرت کی وجہ سے دو جماعتیں ہوئیں۔ نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا میاں لال اختر نے کہا کہ امت کو اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اتحاد نہ ہونے سے آج پوری دنیا میں مسلمانوں کی جو حالت ہے اس سے دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ویسے تو آج ہر فرقے کے علما اتحاد، اتحاد کرتے اور اتحاد کی دعائیں کرتے رہتے ہیں، لیکن جب اتحاد کے عملی مظاہرے کا ٹائم یا موقع ہے تو پھر وہی انا پرستی اور اپنے فرقے کی بالادستی قائم کرتے ہوئے الگ الگ ٹولیوں میں بٹ جاتے ہیں، مولانا کے خطاب کے بعد امامت قاری حافظ محمد اسماعیل نے کی۔ مولانا لال اختر نے عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان کے لیے دعا کی۔ عید کی دوسری جماعت9:30 کو ہوئی۔ جس کی امامت مولانا حافظ محمد ارشد نے کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان کے اختتام کا یہ مطلب نہیں کہ آئندہ نمازوں، قرآن کی تلاوت ذکر و اذکار، صدقہ خیرات، کی چھٹی ہوگئی، بلکہ رمضان میں ہم نے جو ٹریننگ کی ہے اس کا اثر اور مظاہرہ سارا سال کرنا ہے۔ نماز کے بعد حافظ نے امت مسلمہ کی سلامتی اور اتحاد کی دعا کی۔ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دعا کی۔ پاکستان میں احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ اور دہشت گردی کے حالیہ سانحات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تازہ ترین